22 اگست 2016 - 18:39
ایران، افغانستان کا باہمی اقتصادی تعاون بڑهانے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے اقتصادی شعبے سمیت کثیر الجہتی تعلقات کو بڑهانے پر اتفاق کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد رضا بہرامی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ہونے والی ایک ملاقات کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان معیشت، ثقافت اور کهیلوں کے شعبے میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور تازہ ترین خطی صورتحال کا جائزہ لیا.

اس موقع پر محمد رضا بہرامی نے افغانستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کیلئے آمادہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲